ہبلی:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے متعلق بیداری پیدا کرنے ہبلی پہنچے وزیر داخلہ امیت شاہ نے سی اے اے کے متعلق جانکاری دینے سے زیادہ حزب مخالف کانگریس، راہول گاندھی ، کیجریوال ، ممتابنرجی کی کڑی تنقید کرتےہوئے انہیں دلت مخالف قرار دیا۔
انہوں نے اپنے بھاشن میں سی اے اے کی مخالفین کو دلت دشمن قرار دیتےہوئے سوال پوچھا کہ تم کو ان کی مخالفت سے کیا ملنے والا ہے۔ جب سونیا گاندھی اور من موہن سنگھ کی حکومت تھی تو پاکستان سے دہشت گرد ملک میں گھس آتے اور ہمارے فوجیوں کا قتل کرتے تھے ، اس وقت خاموش بابا من موہن سنگھ نے کچھ نہیں کیا۔ اب نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے پاکستان کے اندر جا کر دہشت گرد اڈوں کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اب تم ہی بتاؤ وزیر اعظم نے اچھا کیا ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے راہول گاندھی سے کہاکہ سی اے اے کو پوری طرح پڑھ لیجئے ، اس میں کہیں بھی مسلمانوں کو شہریت نہیں دینے کا ذکر ہے تو ہمارے پرہلاد جوشی تمہارے ساتھ چرچا کرنے تیار ہیں۔ امیت شاہ نے مسلمانوں کے متعلق کہاکہ حزب مخالف تمہارے ذہنوں میں غلط جانکاری بھر کر ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں۔ نہر و نے بھارت اور پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے جو بات کہی تھی ہم نے اس کو نبھایا ہے۔ پچھلے 70برسوں نے کسی نے ہمت نہیں کی تھی نریندر مودی نے جرأت مندانہ اقدام کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالا ہے۔ پروگرام شریک ہونے والوں کو امیت شاہ نے اپنے موبائیل کے ذریعے ان کی طرف سے دئیے گئے موبائیل نمبر پر ڈائیل کرنے کہتے ہوئے بتایا کہ مودی کے ساتھ قدم بڑھائیں اور سی اے اے کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں۔
ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے کہاکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور ہونےو الے شہریت ترمیمی قانون سے اقلیتوں کو گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اس کے باوجود کانگریس مذہب کی بنیاد پر نفرت کا کھیل کھیلنےکا الزام لگایا ۔اس موقع پر ڈائس پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی ، سریش انگڑی، نائب وزیر اعلیٰ لکشمن سودی ، گووند کارجول، وزراء جگدیش شٹر، بسوراج بومائی ، شری راملو، سی سی پاٹل اور ریاستی صدر نلین کمار کٹیل موجود تھے۔